سینیٹ الیکشن: پنجاب سےبلا مقابلہ کون جیتا؟

نئے صوبے بنانے کا بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں پیش، صوبوں سے مشاورت کا فیصلہ

 پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے  حصے میں پانچ پانچ نشستیں آئی ہیں جبکہ ایک سیٹ مسلم لیگ ق کے حصے میں آئی ہے۔

پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کے سیف اللہ نیازی،عون عباس بپی، اعجاز احمد چودھری، بیرسٹرعلی ظفر اور زرقا تیمور بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کےعرفان صدیقی، ساجد میر، افنان اللہ خان، اعظم نذیر تارڑ اور سعدیہ عباسی بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔پنجاب اسمبلی سے مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا بھی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ الیکشن میں کروڑوں کی بولیاں لگ رہیں

پنجاب الیکشن کمشن آفس کے مطابق تمام منتخب امیدواروں کے نوٹیفکیشن تین مارچ کو جاری ہوں گے جبکہ پنجاب اسمبلی میں اب پولنگ نہیں ہو گی۔

اپوزیشن نے بلوچستان میں بلامقابلہ سینیٹ الیکشن کی حکومتی پیشکش مسترد کر دی تھی اور آج وہاں بھی الیکشن ہو رہے۔

سینیٹ کی37 نشستوں پر تین صوبائی اور قومی اسمبلی میں خفیہ ووٹنگ جاری ہے۔ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی امیدوار حفیظ شیخ اور پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان سخت مقابلہ ہے اور جماعتیں اپنے امیدوار کی جیت کیلئے پر امید ہیں۔


متعلقہ خبریں