حفیظ شیخ جیتے تو پی ٹی آئی ممبران کو کوئی نہیں پوچھےگا

محسن داوڑ

رکن قومی اسمبلی محس داوڑ نے کہا ہے کہ  اگر یوسف رضا گیلانی جیتے توپی ٹی آئی ممبران کو پروٹوکول ملتا رہے گا۔

سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے محسن داوڑ قومی اسمبلی پہنچے تو صحافی نے سوال کیا کہ آپ ووٹ کس کو دیں گے؟

محسن داوڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں کل صبح سے اپنے ووٹ کا اظہار کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا میں پی ٹی آئی کے ساتھیوں کو کہوں گا کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ پروٹوکول ملتا رہے تو یوسف رضاگیلانی کو ووٹ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن: قومی اسمبلی میں کس کا پلڑا بھاری؟

رکن قومی اسمبلی نے کہا اگر حفیظ شیخ جیت گئے تو آج بعد پی ٹی آئی ممبران کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد سے جنرل نشست کیلئے پی ٹی آئی کے عبدالحفیظ شیخ اور پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں۔

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن اپنے اپنے امیدواروں کی جیت کے دعوے کر رہے ہیں۔

حکومتی اتحاد کو اس وقت قومی اسمبلی میں181 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے157 ایم این ایز ہیں۔

اپوزیشن اتحاد کے پاس 160 ایم این ایز ہیں۔ مسلم لیگ ن کے83 اور پیپلز پارٹی کے55 ارکان ہیں۔ متحدہ مجلس عمل کے15 اور بی این پی مینگل کے چار ایم این ایز ہیں۔ دو آزاد اور عوامی نیشنل پارٹی کے ایک رکن بھی اپوزیشن اتحاد کا حصہ ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں