جن کو آنکھ بند کر کے الیکشن جیتنا تھا وہ پریشان ہیں، بلاول بھٹو


اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جن کو آنکھ بند کر کے الیکشن جیتنا چاہیے تھا وہی پریشان ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت امید ہیں اور بہت اچھا لگ رہا ہے۔ سوچیں مخالف ایک رات پہلے انتخابات میں تاخیر کی کوشش کرے۔

انہوں نے کہا کہ وہ حکومت جسے آنکھ بند کر کے یہ انتخاب جیتنا چاہیے تھا آج وہی پریشان ہیں کہ وہ ہار رہی ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کامیاب ہو چکی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے کٹھ پتلی حکومت کو بے نقاب کر دیا ہے اور قوم کو دکھا دیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اپنے اراکین بھی ان سے خفا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سینیٹ انتخابات میں ایک ووٹ بھی زیادہ ملا تو وہ بونس ہے۔ ضمنی انتخابات میں سب نے دیکھ لیا ہے کہ عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہے اور ہم مل کر اس حکومت کو نکالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کاوزیراعظم کیخلاف الیکشن کمیشن کو خط

اس سے قبل پیپلز پارٹی رہنما حنا ربانی کھر کا  کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی ہی سینیٹ انتخابات جیتیں گے۔ آئین خفیہ بیلٹ کے ذریعے الیکشن کی اجازت دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی بہترین امیدوار ہیں اور ہم جانتے کہ کون جیتے گا۔ الیکشن صاف وشفاف ہیں۔


متعلقہ خبریں