’یہ ہم ہیں، یہ ہماری کار ہے اور یہ سینیٹ کی تیاری ہو رہی ہے‘ 

’یہ ہم ہیں، یہ ہماری کار ہے اور یہ سینیٹ کی تیاری ہو رہی ہے‘ 

فوٹو: فائل


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے پارری گرل کا انداز اپنا لیا۔ 

سندھ اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے دوران جہاں گرما گرمی جاری ہے وہیں ایم کیو ایم اراکین کی جانب سے منفرد انداز سامنے آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن: ووٹ ڈالنے سے پہلے حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کی ملاقات

ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے جاتے ہوئے خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

انہوں نے معروف پارری گرل کا انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہم ہیں یہ ہماری کار ہے اور یہ سینیٹ کی تیاری ہورہی ہے‘ ۔

خیال رہے کہ ایوان بالا یعنی سینیٹ کی 37 خالی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ تین صوبائی اور قومی اسمبلی کے اراکان آج اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے۔

قومی اسمبلی، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں میں پولنگ جاری ہے اور بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ قومی اسمبلی میں پہلا ووٹ شفیق آرائیں اور دوسرا فیصل واڈا نے کاسٹ کیا۔

وفاقی دارالحکومت سے2سندھ سے گیارہ جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے بارہ ، بارہ سینیٹرز منتخب کیے جائیں گے۔ پنجاب سے تمام گیارہ امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

خواتین کی18، ٹیکنوکریٹ 13 اور8اقلیتی نشستوں پرامیدوارمدمقابل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ الیکشن میں ووٹ کیسے ڈالے جائیں گے؟

اسلام آباد سے جنرل نشست کیلئے پی ٹی آئی کے عبدالحفیظ شیخ اور پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں جبکہ خواتین کی نشست کیلئے پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد اورمسلم لیگ ن کی فرزانہ کوثر انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں