وزیراعظم عمران خان نے ووٹ کاسٹ کردیا


وزیراعظم عمران خان اور قائدحزب اختلاف شہباز شریف نے سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔

عمران خان کے ایوان میں آنے پر حکومتی اراکین کی جانب سے ڈیسک بجائے گئے۔ حکومتی اراکین کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے مسلسل منع کرنے کے باوجود اراکین نعرے لگاتے رہے۔ ایوان میں پیپلز پارٹی کی جانب سے جیے بھٹو کے نعرے لگائے گئے۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے مسلسل تنبیہہ کے باوجود دونوں جانب سے اراکین نعرے بازی کرتے رہے۔

الیکشن کمیشن حکام نے نعرے لگانے سے منع کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ اگر اب نعرے لگائے گئے تو ایکشن لیا جائے گا۔

عمران خان نے حکومتی اراکین کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں۔ وزیراعظم عمران خان سمیت کئی اراکین نے ماسک نہیں پہنا تھا۔

اسلام آباد سے جنرل نشست کیلئے پی ٹی آئی کے عبدالحفیظ شیخ اور پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں جبکہ خواتین کی نشست کیلئے پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد اورمسلم لیگ ن کی فرزانہ کوثر انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔

سینیٹ کی جنرل اور خواتین کی مخصوص نشست کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں ون ٹو ون مقابلہ ہے اور کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لیے ایک سو اکہتر ارکان کے ووٹ درکار ہوں گے۔


متعلقہ خبریں