سینیٹ انتخابات: شہباز شریف نے ووٹ ڈال دیا


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ووٹ ڈال دیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سینیٹ انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی عدالت نے انہیں اجازت دی جس کے بعد گزشتہ روز انہیں اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے اسمبلی پہنچے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر پارٹی رہنما بھی تھے۔ عمران خان کے ایوان میں آنے پر حکومتی اراکین کی جانب سے ڈیسک بجائے گئے اور نعرے بھی لگے۔

یہ بھی پڑھیں: جن کو آنکھ بند کر کے الیکشن جیتنا تھا وہ پریشان ہیں، بلاول بھٹو

ریٹرننگ افسر کی جانب سے مسلسل منع کرنے کے باوجود اراکین نعرے لگاتے رہے۔ ایوان میں پیپلز پارٹی کی جانب سے جیے بھٹو کے نعرے لگائے گئے۔ ریٹرننگ افسر کی جانب سے مسلسل تنبیہہ کے باوجود دونوں جانب سے اراکین نعرے بازی کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: میں نجومی نہیں جو کامیابی کا بتاوں، شہباز شریف

الیکشن کمیشن حکام نے نعرے لگانے سے منع کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ اگر اب نعرے لگائے گئے تو ایکشن لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں