شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع، وزیر اعظم برہم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے شہریار آفریدی کے ووٹ ضائع ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے شہریار آفریدی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنا چاہیے تھی۔ سب کو طریقہ کار بتا دیا گیا تھا کہ ووٹ کیسے کاسٹ ہوتا ہے۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شہریار خان آفریدی وزیر اعظم کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

واضح رہے کہ شہریار آفریدی نے بیلٹ پیپرپر نمبر لگانے کی بجائے دستخط کر دیے۔ شہریار آفریدی نے دوبارہ بیلٹ پیپر کےحصول کےلیے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے۔

تحریری درخواست میں انہوں نے کہا کہ کچھ دنو ں سے طبیعت ناساز تھی اور پارٹی اجلاس میں بھی شریک نہ ہوسکا۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے عملے نے بھی رہنمائی نہیں کی۔ بیلٹ پیپرپر نمبرڈالنے کے بجائے دستخط کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر آصف علی زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع

شہریار آفریدی نے وزیراعظم عمرا ن خان کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری کا بیلٹ پیپر بھی ضائع ہو گیا تھا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق آصف علی زرداری کو بیلٹ پیپر جاری کیا گیا۔ جس کے بعد آصف علی زرداری پولنگ بوتھ میں گئے اور مہر لگا دی۔

آصف علی زرداری کی غلطی سے بیلٹ پیپر خراب ہو گیا۔ جس کے بعد آصف علی زرداری نے ریٹرننگ افسر سے دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کرنے کی گزارش کی۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے آصف علی زرداری کو دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کر دیا گیا۔ جس کے بعد سابق صدر نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے ہاتھ کی کپکپاہٹ کے باعث مہر غلط لگ گئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں