پی سی بی کا ہر 3 دن بعد کورونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ 

پی سی بی (PCB)

پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری مختلف منصوبے روک دیئے گئے


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بائیو سیکیور ببل بریک ہونے کی وجہ سے ہر 3 دن بعد کورونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

پی سی بی کے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں کھلاڑی یا آفیشل کے 2 منفی ٹیسٹ آنا ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زلمی نے یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

ذرائع کے مطابق بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے لاہور کے میچز بھی کراچی منتقل کیے جانے کا امکان  ہے۔

بائیو سیکیور ببل بریک ہونے کے بعد ایک سے دوسرے شہر میں میچز کے انعقاد سے وائرس پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شائقین کرکٹ کی تعداد 50 فیصد سے کم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جب کہ کرکٹرز کی ہوٹل میں چہل قدمی بھی محدود کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

پی سی بی کھلاڑیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت پہلے ہی کر چکا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر سمیع برنی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہم نے 244 لوگوں کے کورونا ٹیسٹ کرائے تھے جن میں سے تین افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6: فواد احمد کورونا سے متاثر

انہوں نے کہا تھا کہ جو 3 کیسز مثبت آئے ہیں ان میں 2غیر ملکی کھلاڑی ہیں، تینوں کو 10 دن کے لیے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں