فردوس عاشق اعوان حفیظ شیخ کی ‘فتح’ کا اعلان کرنے اسمبلی پہنچ گئیں


وزیراعلیٰ پنجاب کو معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سینیٹ انتخابات کے دوران قومی اسمبلی پہنچ گئیں اور کہا کہ وہ پارٹی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کی فتح کا اعلان کرنے آئی ہیں۔

پارلیمںٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حفیظ شیخ پاکستان  کا وہ خوبصورت اور درخشاں چہرہ ہیں جو دنیا میں پاکستان کو معاشی مشکلات سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات: شہباز شریف نے ووٹ ڈال دیا

انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ صرف پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی بھی ضرورت ہیں اور عوام کی بھی ضرورت ہیں۔ معاشی محاذ پر جو کمانڈر کھڑا ہے اس کو طاقت دینے کی ضرورت ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج اتنے ووٹوں کی طاقت ان کا اسلحہ بارود ثابت ہوگا جو یہ اکنامک فرنٹ پہ پاکستان کے عوام کی بہتری کے لیے استعمال کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں عبدالحفیظ شیخ کی فتح ایک بہتریں عمل ہوگا۔


متعلقہ خبریں