آرمی چیف سے قطری بری فوج کے کمانڈر کی ملاقات

آرمی چیف سے قطری بری فوج کے کمانڈر کی ملاقات

قطر کی امیری بری فورسز کے کمانڈر سعید حسن محمد الخیرین  نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اورعلاقائی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل  اور دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف سے قطری وزارت خارجہ کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق قطری کمانڈر نے خطے میں امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج قطر کے ساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتی ہے۔


متعلقہ خبریں