سینیٹ انتخابات: سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

سینیٹ کا اہم اجلاس کل صبح 10بجے طلب

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو رہے ہیں۔

 سینیٹ انتخابات: یوسف رضا گیلانی نے عبدالحفیظ شیخ کو شکست دیدی

سندھ اسمبلی

ہم نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی سے سینیٹ انتخابات میں پی پی کی پلوشہ خان، ایم کیو ایم کی خالدہ اطیب، پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو، پی پی کے فاروق ایچ نائیک، ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری، پی پی کی شیری رحمان، پی پی کے شہادت اعوان اور پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق کامیاب قرار پائے ہیں۔

حکومت کا یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو چیلنج کرنے کا اعلان

بلوچستان اسمبلی

سینیٹ انتخابات میں بلوچستان اسمبلی سے سعید ہاشمی، پی ڈی ایم کی نسیمہ احسان، بی اے پی کی ثمینہ ممتاز، جے یو آئی (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری، آزاد امیدوار عبدالقادر، بلوچستان عوامی پارٹی کے سرفراز بگٹی، بلوچستان عوامی پارٹی کے منظور کاکڑ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے قاسم رونجھو،عوامی نیشنل پارٹی کے عمر فاروق، عوامی پارٹی کے اقلیتی نشست پر دنیش کمار اور ٹیکنو کریٹ کی دوسری نشست پر کامران مرتضیٰ غیر حتمی و غیر سیاسی نتائج کے مطابق کامیاب قرار پائے ہیں۔

پی پی کا ناشتہ اچھا تھا، ہمیں سوکھے سینڈویچ ملے: فواد چودھری

خیبر پختونخوا

ہم نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی سے سینیٹ انتخابات میں اقلیتی نشست پرپی ٹی آئی کے گردیپ سنگھ، خواتین کی نشست پر ثانیہ نشتر اور فلک ناز چترالی اور ٹیکنو کریٹس کی نشست پر پی ٹی آئی کے دوست محمد اور ہمایوں خان غیر سیاسی و غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیاب قرار پائے ہیں۔


متعلقہ خبریں