کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 14 ویں میچ میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی۔  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 22 رنز سے شکست دے دی۔ پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی یہ پہلی جیت ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان کی ٹیم کوئٹہ کی جانب سے دیا گیا 177 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عثمان خان نے کیا، دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کے لیے 69 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

عثمان خان نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 50 گیندوں پر 81 رنز بنائے جن میں تین چھکے اور دس چوکے شامل تھے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی نے تین اور عمران طاہر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔


متعلقہ خبریں