انسٹاگرام پر نیا فیچر متعارف


فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام میں اب ایک ساتھ چار افراد کے ساتھ لائیو اسٹریم ممکن ہو گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیچر کی آزمائش دسمبر 2020 میں شروع ہوئی تھی اور تین ماہ بعد اسے متعارف کرادیا گیا ہے۔

انسٹاگرام میں لائیو روم کو استعمال کرنے کے لیے ایپ اوپن کرکے انسٹاگرام کیمرا اوپن کرنا یا نیچے پلس کے آئیکون پر کلک کرنا ہو گا۔

فیچر میں افراد کا اضافہ کورونا کی وجہ سے ویڈیو کالنگ کے رجحان کے بڑھنے کے بعد کیا گیا۔

انسٹاگرام صارفین کیلئے خوشخبری

قبل ازیں سماجی رابطوں کی ایپ انسٹاگرام پر 4 گھنٹوں تک لائیو ویڈیواسٹریمنگ کا آپشن فراہم کیا گیا تھا۔

انسٹاگرام پر لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کا دورانیہ 60 منٹ سے بڑھا کر 4 گھنٹے کردیا گیا تھا۔ اسٹریمنگ کے دورانیے میں اضافے کا فیچر دنیا کے بھر میں انسٹاگرام صارفین کو دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام کا نازیبا گفتگو کو روکنے کیلئے کمنٹس سیکشن میں تبدیلی کا اعلان

نئے فیچر کے تحت صارفین پرائیویٹ آرکائیوز میں اپنی لائیو اسٹریمز کو اسی طرح دیکھ سکتے ہیں جیسے اسٹوریز اور پوسٹس کو دیکھتے ہیں۔

لائیواسٹریم کے دورانیے میں اضافے سے صارفین کو اپنی برادری سے جڑنے کا زیادہ موقع ملا۔ انسٹاگرام گرام کی جانب سے آئی جی ٹی وی میں لائیو ناؤ کا اضافہ بھی کیا گیا تھا  جہاں لوگ لائیو اسٹریمنگ پر مبنی مواد کو تلاش کرسکتے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں