سینیٹ انتخابات: عمران خان کا ووٹ بھی مسترد ہوا ہے، نوید قمر

گیلانی کو نہ مانا تو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو نہیں مانیں گے، نوید قمر

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید نوید قمرالزماں شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اپنا ووٹ بھی مسترد ہوا ہے۔

 سینیٹ انتخابات: یوسف رضا گیلانی نے عبدالحفیظ شیخ کو شکست دیدی

ہم نیوز کے مطابق مقامی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع سید نوید قمرالزماں شاہ نے کہا کہ شہر یار آفریدی اور زرتاج گل کے ووٹ بھی مسترد ہوئے ہیں۔

حکومت کا یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو چیلنج کرنے کا اعلان

سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد سے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو شکست ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں