سینیٹ الیکشن میں کرپشن ہوئی،گیلانی کو فرشتوں نے ووٹ ڈالا؟ پی ٹی آئی

انتخابات کے لیے مشین کا انتخاب الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وزرا نے الزام عائد کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کرپشن ہوئی ہے اور ساتھ ہی استفسار کیا ہے کہ کیا یوسف رضا گیلانی کو فرشتوں نے ووٹ ڈالا ہے؟

چیئرمین سینیٹ گیلانی ہونگے، وزیراعظم استعفیٰ دیں، بلاول

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کا سینیٹ الیکشن کے حوالے سے خدشہ سچ ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان الیکشن میں شفافیت کے لیے کوشاں ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن نے اقتدار میں آکر اداروں کو مفلوج کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کرپشن مافیا سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور خیبر پختونخوا کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ساست کا خاتمہ ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم الیکشن کی شفافیت کے مطالبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کا مطالبہ کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

 سینیٹ انتخابات: یوسف رضا گیلانی نے حفیظ شیخ کو شکست دیدی

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فرازنے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے ویڈیو کی تحقیقات کا مطالبہ پہلے ہی کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نہ کسی دباوَ میں آئے ہیں اور نہ آئیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں آج جمہوریت کے ساتھ مذاق ہوا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ جمہوریت کے نام نہاد چیمپئن پیسے کے زور پر ایوان میں آتے ہیں۔

صوبائی وزیر کے پی شوکت یوسف زئی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو پیسے کے زور پر کامیاب کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سینیٹ الیکشن کے اوپن انعقاد کے لیے اب قانون سازی ہونی چاہیے۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ الیکشن کو شفاف بنانے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو چیلنج کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔

صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں منڈیاں لگانے والوں کو ناکامی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ  الیکشن میں کرپشن کا خاتمہ ہر صورت میں ضروری ہے۔

پی پی کا ناشتہ اچھا تھا، ہمیں سوکھے سینڈویچ ملے: فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے استفسار کیا کہ کیا یوسف رضا گیلانی کو فرشتوں نے ووٹ ڈالا؟


متعلقہ خبریں