سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی

سونا (gold)

ملک میں دوسرے روز سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی کے بعد 106100 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کمی کے بعد 90964 روپے ہوگئی۔

مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی

یاد رہے کہ گزشتہ روزبھی  فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تھی۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 1050 روپے سستا ہوکر 1لاکھ7 ہزار دو سو روپےکا ہوگیا ہے۔

10گرام سونے کی قیمت میں 900 روپےکی کمی ہوئی ہے اور 10 گرام سونا 91 ہزار 907 روپےکا ہوگیا ہے۔


متعلقہ خبریں