حکومتی بینچوں نے اپنی رائے کا اظہا ر کردیا، وزیراعظم اسمبلیاں تحلیل کریں، شاہد خاقان

فوٹو: فائل


پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں آج حکومتی بینچوں نے اپنی رائے کا اظہا ر کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان اسمبلیاں تحلیل کردیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں حکومت گھر چلی جائے اور ملک میں صاف شفاف الیکشن ہوں۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی جنرل سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ سندھ اور بلوچستان میں سینیٹ سیٹ کے ٹکٹ 70کروڑ تک میں بیچے گئے۔

ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ نااہل حکومت نے ملک کو نقصان پہنچایا، جو وزیر ڈھنگ سے ووٹ نہیں ڈال سکتے وہ ملک کیا چلائیں گے۔

مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ گیلانی ہونگے، وزیراعظم استعفیٰ دیں، بلاول

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو دیوار پر لکھا استعفے کا مطالبہ پڑھ لینا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان نے پیسے والوں کو ٹکٹیں دیں۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ سپریم کورٹ کو فیصل واؤڈا کے معاملے پر نوٹس لینا چاہیے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے وزرا نے الزام عائد کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کرپشن ہوئی ہے اور ساتھ ہی استفسار بھی کیا ہے کہ کیا یوسف رضا گیلانی کو فرشتوں نے ووٹ ڈالا ہے؟

مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ گیلانی ہونگے، وزیراعظم استعفیٰ دیں، بلاول

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا سینیٹ الیکشن کے حوالے سے خدشہ سچ ثابت ہوا۔ وزیراعظم عمران خان الیکشن میں شفافیت کے لیے کوشاں ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن نے اقتدار میں آکر اداروں کو مفلوج کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کرپشن مافیا سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور خیبر پختونخوا کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ساست کا خاتمہ ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم الیکشن کی شفافیت کے مطالبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کا مطالبہ کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔


متعلقہ خبریں