حفیظ شیخ آج یا آئندہ چند روز میں غائب ہوجائیں گے، محمد زبیر


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ یہ عمران خان کو گھر بھیجنے کا پہلا قدم ہے۔

چیئرمین سینیٹ گیلانی ہونگے، وزیراعظم استعفیٰ دیں، بلاول

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ عبدالحفیظ شیخ آج ہی یا آئندہ چند روز میں یہاں سے غائب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا قدم ہے جس سے انصاف دکھائی دے رہا ہے۔

سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا کہ اراکین نے ضمیر پر ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سیاسی طور پر مقابلہ ہوا تو ہار جیت کا فیصلہ ہو گیا۔

 سینیٹ انتخابات: یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب، حفیظ شیخ کو شکست

ہم نیوز کےمطابق انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایک کے بعد دوسری ہار کا سامنا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت اب ڈسکہ میں ہونے والا ضمنی الیکشن تو نہیں لڑے گی۔


متعلقہ خبریں