عمران خان نے اپنا ووٹ ضائع کیا، خود ضائع ہوگئے، مولانا فضل الرحمان


پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ  پی ڈی ایم کا آئندہ اجلاس اگلے ہفتے طلب کیا گیا ہے، پی ڈی ایم جلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

اسلام آباد میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، یوسف رضا گیلانی، احسن اقبال اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لینے کا ڈرامہ نہ کریں۔ عمران خان کے پاس استعفے کے سواکوئی راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نئے انتخابات چاہتے ہیں۔ عمران خان نے اپنا ووٹ بھی ضائع کیا ہے وہ خود بھی ضائع ہوگئے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات: اسلام آباد کی خواتین نشست پر پی ٹی آئی امیدوار کامیاب

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  شاہ محمود قریشی ایک سینئر سیاستدان ہوکر رو رہے ہیں۔ پی ڈی ایم نے شاہ محمود قریشی کے شہر میں کامیاب جلسہ کیا۔ کہا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اگر علی حیدر فارمولا کامیاب ہوا تو اس کا پہلا شکار وزیراعظم ہوئے۔ گیلانی صاحب نے وزیراعظم کو خط لکھ کر ووٹ مانگا۔ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ سرکاری میڈیا پر کابینہ کا اجلاس ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں