پی ڈی ایم کی طرح کا چوہا سمجھ رکھا ہے جو ڈر ڈر کر فیصلے کرے؟ وزیراعظم

عوام کا پیسہ باہر لے گئے اور اب پولو میچ کھیل رہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ سیاست میں اقتدار کے لیے نہیں آئے ہیں۔ انہوں ںے واضح کیا کہ ان کے اصول اقتدار سے بڑے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ بات پارٹی کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہی۔

وزیراعظم عمران خان کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ

ہم نیوز کو انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم خان کو جب ایک قریبی دوست نے مشورہ دیا کہ ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار فوزیہ ارشد کو 174 ووٹ ملے ہیں اور وہ اسلام آباد سے کامیاب ہوئی ہیں تو انہوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا مجھے پی ڈی ایم کی طرح کا چوہا سمجھ رکھا ہے؟ جو اقتدار کے لیے ڈر ڈر کر فیصلے کرے۔

سینیٹ الیکشن میں کرپشن ہوئی،گیلانی کو فرشتوں نے ووٹ ڈالا؟ پی ٹی آئی

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر واضح طور پہ کہا کہ میں سیاست میں اقتدار کے لیے نہیں آیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے اصول اقتدار سے بڑے ہیں۔

سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی خواتین کے لیے مختص نشست پر پی ٹی آئی کی امیدوار فوزیہ ارشد کامیاب قرار پائی ہیں۔

 سینیٹ انتخابات: یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب، حفیظ شیخ کو شکست

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کی امیدوار فوزیہ ارشد نے 174 ووٹ لیے ہیں۔ ان کے مد مقابل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار فرزانہ کو 161 ووٹ ملے ہیں جب کہ 5 ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں