ایم کیو ایم والے ادھر اُدھر سے ملکر جلسہ کر رہے ہیں، مرادعلی شاہ

فائل فوٹو


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے جلسے پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم والے ادھر اُدھر سے مل کر جلسہ کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے نارین جوگنتھ واڈیا(این جے وی) اسکول کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں  سب کوسیاست کرنے کا حق ہے ایم کیو پاکستان جتنے جلسے کر سکتی ہے کرے میری طرف سے اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کراچی کے لوگ اپنا حق رائے دہی پاکستان پیپلز پارٹی کے لیےاستعمال کریں گے، سیاسی مخالفین کی جانب سےجو نعرے اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے ہیں ان سے کچھ نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹینکی گراونڈ کا نام کسی نے نہیں سنا تھا وہاں بلاول بھٹو  کےجلسے  نے سب کو پریشان کردیا ہے۔ کراچی کے لوگ نفرت پھیلانے والوں کو مسترد کرچکے ہیں، جنہوں نے پہلے ورغلایا تھا اب انہیں ووٹ نہیں ملے گا۔

مراد علی شاہ نے کہا این جے وی ایک تاریخی اسکول ہے یہاں سے فارغ التحصیل طلبا اعلیٰ عہدوں پر فائزہیں۔ اسکول کو بہتر بنانے میں سندھ حکومت جتنی محنت کرسکتی تھی کی اب یہ اسکول پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چل رہا ہے۔

مرادعلی شاہ نے کہا کہ صوبے کی اصل ترقی غریب بچوں کو اچھی تعلیم  دینے سے ہوگی۔


متعلقہ خبریں