چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں 6 سینیٹرز کا کردار فیصلہ کن ہوگا


اسلام آباد: سینیٹ کے ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ایوان بالا کی سب سے بڑی جماعت ہے لیکن چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں چھ سینیٹرز فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ گیلانی ہونگے، وزیراعظم استعفیٰ دیں، بلاول

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے پاس ایوان بالا میں 26 نشستیں ہیں جب کہ پی پی 20 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت قرار پائی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پاس سینیٹ میں 17 نشستیں ہیں۔ اس طرح  ن لیگ ایوان بالا کی تیسری بڑی جماعت بن گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اس وقت سینیٹ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی 13 ، جے یو آئی (ف) کی5 ، ایم کیو ایم کی 3 اور اے این پی و نیشنل پارٹی کی دو دو نشستیں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ

سینیٹ میں ق لیگ، فنکشنل لیگ، جماعت اسلامی، میپ اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے پاس بھی ایک ایک نشستیں موجود ہیں۔

سینیٹ انتخابات کے بعد ایوان بالا میں آزاد سینیٹرز کی تعداد 6 ہو گئی ہے جن میں سے چار کا تعلق سابق فاٹا سے ہے اور دو بلوچستان سے منتخب ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق اعداد و شمار کے تحت پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے پاس سینیٹ میں کل 49 نشتیں ہیں جب کہ پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے پاس موجود نشستوں کی تعداد 44 ہے۔

سینیٹ الیکشن میں کرپشن ہوئی،گیلانی کو فرشتوں نے ووٹ ڈالا؟ پی ٹی آئی

سیاسی مبصرین کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں 6 سینیٹرز فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔


متعلقہ خبریں