سینیٹ انتخابات: 12 سینیٹرز دوبارہ منتخب

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سینیٹ (ایوان بالا) کے ہونے والے انتخابات میں 12 اراکین دوباہ منتخب ہو گئے ہیں۔ دوبارہ سینیٹرز منتخب ہونے والے اراکین کا تعلق مختلف جماعتوں سے ہے۔

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں 6 سینیٹرز کا کردار فیصلہ کن ہو گا

ہم نیوز کے مطابق جو سینیٹرز دوبارہ ایوان بالا کا رکن بننے میں کامیاب ہوئے ہیں ان میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز، ذیشان خانزادہ، محسن عزیز اور لیاقت ترکئی شامل ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سلیم مانڈوی والا، فاروق ایچ اور شیری رحمان شامل ہیں۔

چیئرمین سینیٹ گیلانی ہونگے، وزیراعظم استعفیٰ دیں، بلاول

جمعیت العلمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے مولانا عطا الرحمان اور مولانا عبدالغفور حیدری بھی دوبارہ سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

سینیٹ کے ٹکٹ 70 کروڑ روپے تک میں بیچے گئے، احسن اقبال

ہم نیوز کے مطابق سینیٹ کے لیے سرفراز بگٹی، منظور احمد اور ساجد میر بھی دوبارہ سینیٹرز منتخب ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں