کھلاڑیوں اور کپتانوں کو میچز میں چانس نہیں لینا، یونس خان

کھلاڑیوں اور کپتانوں کو میچز میں چانس نہیں لینا، یونس خان

اسلام آباد: سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں اور کپتانوں کو میچز میں چانس نہیں لینا چاہیے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے ہم نیوز کے پروگرام ’’گیم پلان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ آج سرفراز احمد کی کپتانی اور پلان بہت اچھے تھے جبکہ زاہد محمود نے بہت اچھی باؤلنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنا اکاؤنٹ کھول لیا ہے اور اب ان کا اعتماد بحال ہو گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز اپنا کوٹہ ہی پورا نہیں کرتے تھے۔ باؤلنگ کی پارٹنر شپ بہت ضروری ہے۔

یونس خان نے کہا کہ سرفرازاحمد کی کپتانی کو آج کریڈیٹ جاتا ہے جبکہ کھلاڑیوں اور کپتانوں کو میچز میں چانس نہیں لینا ہے۔ حیدر علی ایسے کھلاڑی بنتے جارہے ہیں جو سینئر بلے باز کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی وہ واحد ٹیم ہے جو اپنی باؤلنگ کو مضبوط کر کے رکھتے ہیں تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی آج اپنی باؤلنگ کو مضبوط کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6: آج اہم ٹاکرا ہو گا

بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم کا اسٹرائیک ریٹ کافی بہتر ہوا ہے اور بابر اعظم وہ اننگ کھیلے جو ٹیم کی جیت میں کام آئی۔ بابر اعظم نے آج بہت اچھی اننگز کھیلی۔

انہوں نے کہا کہ بلے باز اور باؤلرز کے ساتھ پوری ٹیم فارم میں ہونی چاہیے اور محمد نبی اپنی بیٹنگ میں کافی بہتری لائے ہیں اور ان کی بابر اعظم کے ساتھ پارٹنرشپ بہت اچھی تھی۔

یونس خان نے 4 مارچ کے میچ کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبا یونائیٹڈ میچ جیت سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں