پی ایس ایل 6: آج اہم ٹاکرا ہو گا


اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں آج اہم ٹیموں کا ٹکراؤ ہو گا۔

پی ایس ایل سیزن 6 میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا جس میں لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ ٹکرائیں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیمیں 6، 6 پوائنٹس کے ساتھ برابر ہیں۔

گزشتہ روز دو میچ کھیلے گئے تھے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی۔  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 22 رنز سے شکست دے دی۔ پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی یہ پہلی جیت ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان کی ٹیم کوئٹہ کی جانب سے دیا گیا 177 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6 : لاہور کے میچ کراچی میں کرانے پر غور

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا تھا۔

دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 189 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا تھا۔

کراچی کنگز کی جانب سے بابراعظم اور محمد نبی نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ بابراعظم 77 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ محمد نبی نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔


متعلقہ خبریں