آسٹریلیا میں تصویری مقابلہ، دلچسپ اور حیرت انگیز تصاویر پیش


سڈنی: آسٹریلیا میں ہونے والے تصویری مقابلہ میں فوٹو گرافرز نے خوبصورت، دلچسپ اور حیرت انگیز تصاویر پیش کر دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے تصویری مقابلے میں 12 سو تصاویر شامل کی گئی ہیں۔

آرکٹک ریجن میں موجود اس برفانی ریچھ کی تصویر آسٹریلوی فوٹو گرافر ڈیوڈ سینکلئیر نے لی جسے پولر کیٹیگری میں بہترین قرار دیا گیا ہے۔

انٹارکٹیکا میں خوبصورت پینگوئن فیملی کی تصویر آسٹریلوی فوٹوگرافر جوشوا ہولکو نے لی جسے بے حد پسند کیا گیا۔

خوبصورت برفانی ریچھوں کی یہ تصویر ناروے میں لی گئی جسے پولر کیٹیگری کے فائنل راونڈ میں شامل کیا گیا۔

پینگوئن کے اس جوڑے کی تصویر امریکی فوٹو گرافر برینٹ نے انٹارٹیکا میں لی اس تصویر کو بھی پولر کیٹیگری کے فائنل راونڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

رینڈیئر ہرنوں کے ساتھ خاتون کی یہ تصویر سائبیریا کے جزیرہ نما یامال میں ایک اطالوی فوٹوگرافر نے لی۔ اس جزیرے کے لوگ رینڈیئر ہرن پالنے میں مشہور ہیں۔

پاپوا نیوگینی کے سمندروں میں لی گئی اس تصویر میں ایک غوطہ غور تباہ شدہ جہاز کے ملبے کے ساتھ موجود ہے۔

یہ بلیک اینڈ وائٹ تصویر ایک گلیشیئر کی ہے جسے پورٹریٹ آف ایڈونچر کیٹیگری کے فائنل میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ کسی بھوت کی نہیں بلکہ نیو ساؤتھ ویلز آسٹریلیا میں موجود ایک درخت کی تصویر ہے جسے ایک برطانوی فوٹوگرافر نے کیمرے میں محفوظ کیا۔

آسٹریلیا کے جنگلات میں اس مسحور کن نظارے کو آسٹریلوی فوٹو گرافر ڈریو ہاپر نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔


متعلقہ خبریں