پاکستان میں بٹ کوائن کے نام پر بڑا فراڈ

فوٹو: فائل


خیبر پختونخوا (کے پی) میں ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کے نام پر بڑے آن لائن فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ 

صوبہ میں ڈیجیٹل کرنسی میں سرمایہ کاری کے نام پر سادہ لوح عوام سے لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے۔ مختلف کمپنیوں کے نام سے آن لائن پیسے وصولی کے بعد صارفین کو بلاک کر دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک سے زیادہ امیر لوگ ہی بٹ کوائن خریدیں، بل گیٹس کا مشورہ

خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل کرنسی میں سرمایہ کاری کے نام پر لوٹے جانے والے سینکڑوں متاثرین سامنے آگئے۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ خاتون نے بتایا کہ مجھ سے لے کر 5 ہزار روپے جمع کئے گئے اور منافع مانگنے پرمزید پیسوں کا مطالبہ کیا گیا۔

خیبرپختونخواحکومت نے ڈیجیٹل کرنسی کے نام پر عوام کو لوٹنے کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے عوام کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ضیاء اللہ بنگش نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک حکومت اعلان نہ کرے، کوئی بھی پیسہ انویسٹ نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کو بٹ کوائن میں سرمایہ کاری مہنگی پڑ گئی

ضیاء اللہ بنگش کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں جلد آن لائن بزنس کے لئےقانون سازی کررہے ہیں۔ بٹ کوائن مائننگ کے حوالے سے قانون سازی کے بعد بزنس کی اجازت ہو گی۔


متعلقہ خبریں