اعتمادکاووٹ: اجلاس بلانےکی ایڈوائس صدرکو ارسال

اعتماد کے ووٹ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کو بلائے جانے کا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے صدر پاکستان کو ایڈوائس ارسال کر دی ہے۔

باوثوق ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ صدرمملکت کی منظوری کے بعد اعتماد کے ووٹ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کو بلائے جانے کا امکان ہے۔

قومی اسمبلی کا آج بھی مختصر اجلاس ہوا تھا۔ تلاوت، نعت اور قومی ترانہ کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس غیر معینہ تک ملتوی کر دیا۔

وزیراعظم نے اعتماد کے ووٹ کے سلسلے میں آج سینئر پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب بھی بلایا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر پارٹی رہنماؤں اور وزرا کو وزیراعظم ہاوس طلب کیا گیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم آج سہ پہر وزیراعظم ہاوس میں عبدالحفیظ شیخ کی شکست کی وجوہات پر بریفنگ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اعتماد کا ووٹ، اپوزیشن کا اجلاس میں عدم شرکت کا امکان

وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے اور اجلاس میں دیگر اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم تحریک کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ میں اپ سیٹ کے بعد اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا جس کو ان پر اعتماد نہیں سامنے آکر اظہار کرے۔

اعتماد کا ووٹ لینے کا مقصد پیسے کی سیاست کو بے نقاب کرنا ہے۔ فیصلہ کیا ہے کہ اسی ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کروں گا۔


متعلقہ خبریں