پنجاب میں انسانی حقوق تعلیمی نصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ


لاہور: پنجاب حکومت نے آئین کی انسانی حقوق سے متعلق شقوں کو نصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم رضا علی گیلانی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ طلبہ میں انسانی حقوق کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ شقیں ثانوی تعلیم اورگریجویشن کے نصاب میں شامل کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بچوں کو حقوق کا علم ہوگا تو وہ اپنی حفاظت اور دفاع بہتر طور پر کرسکیں گے۔

اس فیصلے پر عمل درآمد کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت نے گزشتہ مالی سال میں اعلیٰ تعلیم کے لیے 44 ارب روپے مختص کیے تھے جنہیں مختلف منصوبوں میں استعمال کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں