سینیٹ انتخابات: 2 پی ٹی آئی اراکین کو نوٹس جاری 


پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سندھ اسمبلی میں اپنے دو اراکین کو اظہارِ وجوہ نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ 

پارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شہریار خان شر اور اسم ابڑو کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کےنوٹسزجاری ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ گرفتار

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اعلامیے میں اسلم ابڑو اور شہریار خان شر کے خلاف 7 روز میں کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسلم ابڑو نے سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اسلم ابڑو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں مگر اس کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دوں گا۔

پی ٹی آئی کے ہی رکن سندھ اسمبلی شہریار خان شر نے اپنے ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی کی کارکردگی پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کی کارکردگی سے مایوس ہوں، وزیر اعظم کو کئی بار کہا ہے کہ سندھ کے لیےکچھ کریں لیکن انہوں نے نہیں سنا، تحریکِ انصاف کے پاس سندھ کے لیے کوئی پروگرام نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن میں کرپشن ہوئی،گیلانی کو فرشتوں نے ووٹ ڈالا؟ پی ٹی آئی

شہریار شر نے اپنے ویڈیو بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس کے کمرے میں جا کر سینیٹ انتخاب کی ٹکٹیں بانٹیں، ہم سے پوچھا بھی نہیں گیا، اسی لیے ہم پارٹی سے ناراض ہیں۔


متعلقہ خبریں