وزیراعظم ہفتےکو ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، شیخ رشید

وزیر داخلہ نے لاہور دھماکے کا نوٹس لے لیا

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہفتے کو وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

پارٹی اجلاس کے انہوں نے بتایا کہ سینیئر رہنماؤں کی مشاورت سے 3 اہم فیصلے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ چیئرمین کا امیدوا صادق سنجرانی کو نامزد کیا گیا ہے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ کل پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بلایا گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں جو مخالف ہوگا وہ مخالفت میں ووٹ دے گا۔ جوعمران خان کا حامی ہوگا وہ حق میں ووٹ ڈالے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد 6ماہ تک عدم اعتماد ووٹ نہیں ہوسکتا۔سارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔  وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے،ساری دھول بیٹھ جائے گی۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری روایات کو لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن خریدو فروخت کرنے والوں پر انحصار کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اعتمادکاووٹ: اجلاس بلانےکی ایڈوائس صدرکو ارسال

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے اپنے اراکین کو فارغ کیا تھا۔ ووٹ خریدنے پر ماضی میں کبھی کسی جماعت نے کسی کو فارغ نہیں کیا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے بغیر کسی کے کہنے پر اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے تمام ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد سے باہر جانے سے روک دیا ہے۔

عمران خان نے تمام اراکین کو ہدایت کی ہے کہ اجلاس میں حاضری یقینی بنائے جائے۔ اطلاع ہے کہ وزیراعظم نے تمام ارکان کو اہم ہدایات جاری کی ہیں اور تمام پی ٹی آئی ارکان کو وزیراعظم کا پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں