اب روبوٹ فِش گہرے سمندر کے راز جانے گی 

اب روبوٹ فِش گہرے سمندر کے راز جانے گی 

گہرے سمندر کے راز جاننے کے لیے سائنسدانوں ںے روبوٹ فش تیار کرلی ہے۔ 

چینی سائنسدانوں نے اس کا ڈیزائن سنیل مچھلی کی شکل کا بنایا ہے تاکہ وہ بہتر طریقے سے گہرے پانیوں میں چھپی نئی اقسام کو دریافت کر سکے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے دوران صوفیہ جیسے مزید روبوٹس کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بنائی گئی روبوٹ مچھلی میریانہ ٹرینچ (سمندر کے گہرا ترین مقام) ک جا سکے گی۔

ریموٹ سے چلنے والی مچھلی کا بیرونی حصہ سِلی کون سے تیار کیا گیا ہے جو انتہائی لچک دار ہے اور یہ کسی بھی سمت تیرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس سے قبل جیلی فش اور ٹونا فش سے مشابہت والے روبوٹ بھی تیار کیے جا چکے ہیں۔  ایک سائنسی جریدے کے مطابق روبوٹ فش کو سب سے جدید قسم میں شمار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا:مریض چیک کرنیوالا روبوٹ،وائرس منتقلی کا خطرہ کم ہو گیا

سائنسدانوں کے مطابق روبوٹ مچھلی بنانے کامقصد مختلف آبی جانداروں کا تجزیہ کرنا ہے ۔


متعلقہ خبریں