نظام کی تبدیلی کا مشن لے کر آیا ہوں، پیچھے نہیں ہٹوں گا، وزیراعظم

پاکستان میں سیاحتی مقامات کا جائزہ لے رہے ہیں، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نظام کی تبدیلی کا مشن لے کر آیا ہوں، مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

سینیئر رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اگر نظریہ پر سمجھوتہ کرلوں تو حکومت کرنا آسان ہوجائے۔ میں بزدل نہیں ہوں، مقابلہ کرنا جانتا ہوں۔ مخالفین کے ہتھکنڈوں سے گھبراؤں گا نہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم ہفتےکو ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، شیخ رشید

عمران خان ڈراور کسی خوف میں حکومت نہیں کرسکتا۔ اقتدارکی خاطر خاموش ہو کر نہیں بیٹھوں گا۔ پہلےہی پتہ تھا سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلے گا،وزیراعظم عمران خان
عہدے کیلئے اپنا مقصد نہیں بدل سکتا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نظام کی تبدیلی میرامشن ہے۔ عوامی نمائندوں کو مجھ پر اعتماد نہیں توکھل کر اظہار کریں۔ اپوزیشن کی پیسےکی سیاست کو بے نقاب کرتا رہوں  گا۔ یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، شفافیت کیلئے ہر فورم پر جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی اور شفافیت یقینی بنانے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔


متعلقہ خبریں