پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنی انسٹا پوسٹ پر صبر شکر کا ذکر کیا ہے۔
ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ماہرہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی۔
View this post on Instagram
ماہرہ خان کی شیئر کردہ تصویر میں خوبصورت پھولوں کا گلدستہ دیکھا جا سکتا ہے۔ پھولوں کی تصویر کے ساتھ اداکارہ نے کیپشن میں تحریر کیا ’صبر، شکر‘۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ نے بتا دیا کہ محبت کیسی ہونی چاہیے
گزشتہ دنوں بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پارری گینگ میں شامل ہوئی تھیں۔
ویڈیو میں ان کے ساتھ اداکارہ مومل شیخ بھی محوِ رقص تھیں۔ ماہرہ کی دیگر سہیلیاں بھی ’پارری ہو رہی ہے‘ کے ریمکس ورژن پر پرفارم کر رہی تھیں۔
View this post on Instagram
ماہرہ خان نے ویڈیو کی کیپشن میں پارٹی گرل دنانیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور تحریر کیا کہ آپ بہترین ہو، میری دعا ہے کہ آپ کا مستقبل روشن ہو۔