عمران نے اعتماد کا ووٹ لے لیا تو بھی آگے گڑھا اور پیچھے کھائی ہے، مریم نواز


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ گزشتہ رات حکومتی وزرا نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلا لیکن حقیقت یہ ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ییسہ نہیں بلکہ ن لیگ کا ٹکٹ چلا ہے۔ 

عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کب ہوگا ہم بتائیں گے، بلاول

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی مرکزی جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ عمران خان پہلی اور آخری بار اقتدار میں آئے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ عمران خان جن ایم پی ایز سے تین سال میں نہیں ملے تھے، کل انہیں کھانے کھلا رہے تھے۔

ن لیگ کی مرکزی رہنما نے کہا کہ کہا گیا تھا کہ اوپن بیلٹ نہ ہوا تو اپوزیشن روئے گی لیکن دیکھو آج کون رو رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ اپنے بل پر بوتے تو تم سینیٹ کی ایک سیٹ نہیں جیت سکتے تھے۔ انہوں ںے کہا کہ عمران نے اگر اعتماد کا ووٹ لے لیا تو بھی آگے گڑھا ہے تو پیچھے کھائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تمہارا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اب ان کو نوازشریف کا بیانیہ یاد آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کل سے کہہ رہے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو۔ انہوں نے کہا کہ باقی سب بیانیے آپنی موت آپ مرگئے ہیں اور صرف ایک بیانیہ سرچڑھ کربول رہا ہے کہ  ووٹ کوعزت دو۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو توڑنے والے خود ٹوٹ رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے مرکزی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشید کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ پرویز رشید کے ساتھ کھڑی ہے اور رہے گی۔

کیا کپتان الیکشن سے خوفزدہ ہیں؟ بلاول بھٹو کا استفسار

انہوں نے کہا کہ پرویز رشید کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوئی ہے اور انہیں نواز شریف کا ساتھ دینے پر نا اہل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان کو کوئی خوفزدہ نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیال تھا کہ نواز شریف کو باہر بھیجیں گے تو ن لیگ ٹوٹ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی خیال تھا کہ جیلوں میں پھینک کر ن لیگ کو توڑ دیں گے مگر ایسا نہیں ہوا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ظلم وانتقام، جبر،دھونس و دھاندلی جو اب دیکھی ہے وہ گزشتہ73 سالوں میں نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ عوام آج عمران خان کو بد دعائیں دے رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کا کارکن نہ جھکتا ہے اور نہ ہی ڈرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی کا بوجھ کارکنان نے اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا ووٹر اور سپورٹر جاگ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے لند میں بیٹھ کر بھی ایوان ہلا دیے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نوازنے کہا کہ ایم این ایز اورایم پی ایز بھی جانتے ہیں کہ تم پہلی اورآخری باراقتدارمیں لائے گئے ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی توڑ کر عوام میں وہ جاتا ہے جس نے عوام کی خدمت کی ہو۔

عمران خان کے وزیر اعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا، مریم نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ آرڈی ننس لانا اور الیکشن کمیشن کوالزام دینا ایسے ہی نہیں تھا۔


متعلقہ خبریں