حفیظ شیخ کو ہروانے کا مقصد میرے اوپر عدم اعتماد کی تلوار لٹکانا ہے، وزیراعظم

عوام کا پیسہ باہر لے گئے اور اب پولو میچ کھیل رہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تیس چالیس سال سے سینیٹ میں پیسہ چل رہا ہے اور اراکین پارلیمنٹ کو خریدا جاتا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ جب کوئی سیاستدان پیسہ دے کر سینیٹر منتخب ہوتا ہے تو یہ کون سی جمہوریت ہے؟

وزیراعظم ہفتےکو ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے میثاق جمہوریہت میں اوپن بیلٹ کا وعدہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا اگلا اقدام یہ تھا کہ میرے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لے آئیں، مجھے بلیک میل کریں اور اتنا دباؤ ڈالیں کہ میں کسی طرح ان کو این آر دے دوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پیسہ چلا کر حفیظ شیخ کو ہروایا گیا انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ کو ہروانے کا مقصد میرے اوپرعدم اعتماد کی تلوار لٹکانا ہے۔

پی ڈی ایم کی طرح کا چوہا سمجھ رکھا ہے جو ڈر ڈر کر فیصلے کرے؟ وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ اس الیکشن میں انہوں نے پیسہ چلانا تھا، ہمارے ارکان توڑنا تھے اورجب حفیظ شیخ نے ہارنا تھا تو انہوں نے کہنا تھا کہ عمران خان کی اکثریت ختم ہو گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں واضح طور پر کہا کہ وہ نہ تو اپوزیشن سے بلیک میل ہوں گے اور نہ ہی انہیں این آر او دیں گے۔

عمران نے اعتماد کا ووٹ لے لیا تو بھی آگے گڑھا اور پیچھے کھائی ہے، مریم نواز

انہوں ںے قوم سے خطاب کرتے ہوئے یاد دلایا کہ 2018 کے انتخابات میں انہوں نے ان 20 اراکین کو پارٹی سے نکال دیا تھا جو بکے تھے۔


متعلقہ خبریں