نیوزی لینڈ میں زلزلہ: سونامی کی وارننگ جاری

Earthquake

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آیا۔

اسلام آباد، لاہور پشاور، آزاد کشمیر اور دہلی سمیت گرد و نواح میں زلزلہ

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے وارننگ جاری کی ہے کہ زلزلے کے مرکز کے ارد گرد 300 کلومیٹر کے علاقے میں سونامی کی لہریں پیدا ہو سکتی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے زلزلے کے فوری بعد ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ اس بات کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا 7.3 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی لہریں پیدا ہوئیں یا نہیں؟

ترکی اور یونان میں زلزلہ: ازمیر میں24 افراد جاں بحق ،800 زخمی

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس ٹویٹ کے بعد ایجنسی کی جانب سے ایک اور بیان میں ساحلی علاقوں میں موجود افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔


متعلقہ خبریں