پی ڈی ایم کیلیے پیغام: اقتدار گیا تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، وزیراعظم

پی ڈی ایم کیلیے پیغام: اقتدار گیا تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار گیا تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کیونکہ حکومت کا صرف میرے سفر اور سیکیورٹی پر پیسہ لگتا ہے۔

حفیظ شیخ کو ہروانے کا مقصد میرے اوپر عدم اعتماد کی تلوار لٹکانا ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے قوم سے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں اقتدار سے باہر بھی ہوجاؤں تو انہیں نہیں چھوڑوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف قوم کو باہر نکالوں گا۔

وزیراعظم  عمران خان نے کہا کہ خواہ میں اپوزیشن میں ہوں یا اسمبلی سے باہر ہوں، ان کو نہیں چھوڑوں گا اور قوم کا پیسہ انہیں واپس کرنا ہوگا۔

اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا، اگر نااہل ہوا تو اپوزیشن میں چلا جاؤں گا، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے مستقبل کے حوالے سے کہا کہ جب تک زندہ ہوں قانون کی بالادستی کے لیے کام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم اور وزیر چوری کرتے ہیں تو ملک مقروض کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف وہ ہوتا ہے جو طاقتور کو قانون کے نیچے لاتا ہے۔

سینیٹ الیکشن میں ہمارے 16 لوگ بکے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا کہ اپوزیشن کے ہاتھوں نہ بلیک میل ہوں گا اورنہ این آر او دوں گا۔


متعلقہ خبریں