صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کو طلب کرلیا


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کو طلب کرلیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کی دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر ہوگا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  پرسوں اسمبلی سےاعتماد کا ووٹ لوں گا۔ اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا یہ سب کا جمہوری حق ہے۔ اگر نااہل ہوں تو میرے سامنے ہاتھ کھڑا کریں اپوزیشن میں چلا جاؤں گا۔

قوم سے براہ راست خطاب میں انہوں نے کہا اگر میری حکومت چلی بھی جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ چاہے اسمبلی میں بیٹھوں یا باہر چلا جاوَں چوروں کو نہیں چھوڑوں گا۔ جب تک ملک کا پیسہ واپس نہیں کرتے نہیں چھوڑوں گا۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن میں ہمارے 16 لوگ بکے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 30 سال سے سینیٹ الیکشن میں پیسہ چل رہا ہے۔ سینیٹ الیکشن سے متعلق قوم کو سمجھانا ضروری ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 2018 میں ہمارے 20ممبران نے پیسے لیے تھے۔ ممبران پیسے دیکر ووٹ لے رہے ہیں یہ کونسی جمہوریت ہے؟ یہ کیسا مذاق ہے کہ سینیٹر پیسہ دیکر منتخب ہوتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ سینیٹ الیکشن پر اپنی قوم سے بات کرنا چاہتا ہوں۔ سینیٹ الیکشن جس طرح ہوا ہے ملک کے مسئلے مسائل اس سے جڑے ہیں۔ گزشتہ 30 سال سے سینیٹ الیکشن میں پیسہ چل رہا ہے۔


متعلقہ خبریں