ہم سب نے مل کر عمران خان کو ہرایا ہے، بلاول بھٹو


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب نے مل کر عمران خان کو ہرایا ہے۔

عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کب ہوگا ہم بتائیں گے، بلاول

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کے دیگر مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی صورتحال ایک الیکشن سے تبدیل نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہرادارے کواپنا اپنا کام کرنا ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان ڈرامہ بازی کرکے ایشوکو دبانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کا وقت ختم ہونے والا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمیں اس جدوجہد کو جاری رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہار کو چھپانے کی کوشش ناکام ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کہ عدم اعتماد کب اور کہاں لانا ہے؟

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ پیسے لینے والے ارکان کا پتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ ہمت ہے تو ان اراکین کو جماعت سے نکالو۔

عمران نے اعتماد کا ووٹ لے لیا تو بھی آگے گڑھا اور پیچھے کھائی ہے، مریم نواز

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کے اراکین نے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین میں تبدیلی کے لیے قانون سازی ضروری ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں نے وزیراعظم کی تقریر نہیں سنی تاہم انہوں نے کہا کہ لگ رہا تھا کہ وزیراعظم اب بھی کنٹینر پر موجود ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ عمران خان کی تقریر ایک ہارے ہوئے شخص کی تقریر تھی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ چیئرمین الیکشن کمیشن کو عمران خان نے ہی تعینات کیا تھا۔ انہوں ںے کہا کہ چیئرمین الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون پر مبنی فیصلے دیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہی الیکشن کمیشن ہے جس نے آپ کے فارن فنڈنگ کیس پر پردہ ڈالا۔

ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اپنی شکست کی ذمہ داری دوسروں پر مت ڈالیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نے اپنے ممبران کو روکنے کے لیے خزانے کا منہ کھول دیا لیکن اب کہتے ہیں کہ ان کے لوگوں کو خریدا گیا۔

کیا کپتان الیکشن سے خوفزدہ ہیں؟ بلاول بھٹو کا استفسار

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان جن کو بکاؤمال کہہ رہے ہیں ان سے کس منہ سے اعتماد کا ووٹ مانگیں گے؟ انہوں نے کہا کہ ان ممبران کو نکالواورایف آئی آردرج کراؤ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پتہ ہے کہ ان کے ممبران نے ضمیرکے مطابق ووٹ دیا ہے۔


متعلقہ خبریں