چین: ایک ہزار سے زائد ارب پتی افراد کا پہلا ملک بن گیا

چین: ایک ہزار سے زائد ارب پتی افراد کا پہلا ملک بن گیا

بیجنگ: چین ایک ہزار سے زائد ارب پتی افراد والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ یہ دعویٰ عالمی میگزی نے اپنی جاری کردہ تازہ رپورٹ میں کیا ہے۔

پانی کی بوتلیں فروخت کرنیوالا چینی شہری دولت میں جیک ما سے آگے نکل گیا

عالمی میگزین ہورن کی جانب سے جاری کردہ نئی فہرست کے مطابق چین میں اس وقت 1058 افراد ایسے ہیں جن کی دولت ایک ارب امریکی ڈالرز سے زائد ہے۔

میگزین رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ کے باوجود چین میں ارب پتی افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ چین نے ارب پتی افراد کے مقابلے میں امریکہ، بھارت اور جرمنی سمیت دیگر تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ایلون مسک سے زیادہ امیر لوگ ہی بٹ کوائن خریدیں، بل گیٹس کا مشورہ

اعداد و شمار کے مطابق چین میں ایک سال کے دوران ارب پتی افراد کی تعداد میں 259 اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ ارب پتی افراد کی دولت میں 3500 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنےدور صدارت میں کتنی دولت کمائی؟

عالمی سطح پر موجودہ سال کی جاری کردہ نئی فہرست کے مطابق 412 نئے ارب پتی افراد کا اندراج کیا گیا ہے۔ ان افراد کے اندراج کے بعد دنیا میں ارب پتی افراد کی کی کل تعداد 3 ہزار 22 تک پہنچ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں