عمران خان نے اپنے اراکین پر الزام لگا کر انہیں چور کہا، یوسف رضا گیلانی

عمران خان نے اپنے اراکین پر الزام لگا کر انہیں چور کہا، یوسف رضا گیلانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب سینیٹر اور سابق وزیراعظم  یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے اراکین پر الزام لگا کر انہیں چور کہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حفیظ شیخ کو کامیاب کرانے کیلئے خزانوں کے منہ کھول دیئے۔ عمران خان میرے کردار پر تنقید سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عمران خان نے آج اپنی صفوں میں انتشار کا اعتراف کرلیا ہے۔ عمران خان کو اقتدار چھوڑنے سے فرق نہیں پڑتا تو اعتماد کا ووٹ کیوں مانگ رہے ہیں؟

اس سے قبل وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 30 سال سے سینیٹ الیکشن میں پیسہ چل رہا ہے۔ سینیٹ الیکشن سے متعلق قوم کو سمجھانا ضروری ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 2018 میں ہمارے 20ممبران نے پیسے لیے تھے۔ ممبران پیسے دیکر ووٹ لے رہے ہیں یہ کونسی جمہوریت ہے؟ یہ کیسا مذاق ہے کہ سینیٹر پیسہ دیکر منتخب ہوتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ سینیٹ الیکشن پر اپنی قوم سے بات کرنا چاہتا ہوں۔ سینیٹ الیکشن جس طرح ہوا ہے ملک کے مسئلے مسائل اس سے جڑے ہیں۔ گزشتہ 30 سال سے سینیٹ الیکشن میں پیسہ چل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کب ہوگا ہم بتائیں گے، بلاول

وزیراعظم  نے کہا کہ سینیٹ میں ملک کی لیڈر شپ آتی ہے۔ انہی میں سے وزیر اور وزیراعظم بنتے ہیں۔ ممبران پیسے لے کر ووٹ دے رہے ہیں یہ کون سی جمہوریت ہے؟

انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات پر ہم نے پارلیمنٹ میں بل پیش کیا۔ پارلیمنٹ نے ہماری حمایت نہ کی تو سپریم کورٹ گئے۔چاہتے تھے کہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے ہوں۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں اوپن بیلٹ کی مخالفت کی۔ ماضی میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کہتے رہے کہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے ہوں.


متعلقہ خبریں