بھارت: مقامی سطح پر تیار کردہ کورونا ویکسین 81 فیصد کامیاب قرار

بھارت: مقامی سطح پر تیار کردہ کورونا ویکسین 81 فیصد کامیاب قرار

بھارت میں ڈاکٹروں اور سیاستدانوں نے مقامی سطح پر تیاری کردہ کورونا ویکسین کا خیرمقدم کیا ہے جسے سرکاری طور پر 81 فیصد کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق  بھارت بائیوٹیک نے کہا ہے کہ کمپنی کی تیار کردہ “کوویکسین”عوامی سطح پر استعمال کے لیے محفوظ ہے اور اس سے مدافعاتی نظام کو بہت مدد ملتی ہے۔

بھارتی ریگولیٹر نے بھارت بائیو ٹیک نامی کمپنی کی بنائی کورونا ویکسین کی منطوری دی ہے۔ ‘کوویکسن’ نامی ویکسین بنانے میں بھارت کے سرکاری اداروں نے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے۔

بھارت میں مقامی سطح پر تیار کردہ ویکسین کی پزیرائی کے بعد مختلف ممالک میں اس کی برآمد کے امکانات بھی روشن ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت بائیوٹیک نے کہا ہے کہ 40 ممالک نے کوویکسین خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ انڈیا کے ڈرگ ریگولیٹر نےکوویکسین کے استعمال کی اجازت دی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق انڈیا کوویکسین تیار کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے جہاں دنیا میں تیار ہونے والی ویکسینز کا 60 فیصد حصہ تیار ہوتا ہے۔  بھارت بائیوٹیک کو 24 سال پہلے قائم کیا گیا تھا اور اس وقت یہ کمپنی 16 ویکسینز تیار کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کا آغاز بھارت سے ہوا، چینی سائنسدانوں کو دعویٰ

بھارت بائیو ٹیگ کے مطابق کمپنی کی تیار کردہ یہ ویکسین  ہلاک شدہ کورونا وائرس سے تیار کی گئی ہے اور اس کا انسانی جسم میں داخلہ محفوظ ہے۔

بی بی سی کے مطابق بھارت بائیوٹیک نے اس ویکسین کی تیاری کے لیے کورونا وائرس کے ان نمونوں کو استعمال کیا جنھیں انڈین انسٹیٹوٹ آف وائرالوجی نے الگ کیا ہے۔

جب یہ ویکسین لگائی جاتی ہے تو انسان کا مدافعاتی نظام وائرس کے ان مردہ سیلز کو پہچان کر متحرک ہو جاتا ہے اور وائرس سے بچاؤ کے لیے اینٹی باڈیز تیار کرنا شروع کر دیتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل کوویکسین کا تنازع ریگولیٹر کے اس بیان سے شروع ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کوویکسین کو ’ایمرجنسی کی صورتحال میں عوامی مفاد کی خاطر احتیاط کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔‘

ریگولیٹر کے اس بیان نے ماہرین کو حیران و پریشان کر دیا کہ ایسی ویکسین جس کی ’طبی جانچ‘ کا کا مرحلہ مکمل نہیں ہوا ہے، اسے لاکھوں مجبور افراد پر استعمال کرنے کی اجازت کیسے دے دی گئی ہے۔

بی بی سی کے مطابق آل انڈیا ڈرگ ایکشن نیٹ ورک نے کہا تھا کہ ویکسین کو تیاری کے آزمائشی مراحل کے دوران استعمال کی اجازت کا منطق سائنس اصولوں پر نہیں ہے۔

تقاضے پورے کیے بغیر بھارت میں کورونا ویکسین منظور


متعلقہ خبریں