اب فیصلے خان نہیں، ہم کریں گے: بلاول بھٹو

اب فیصلے خان نہیں، ہم کریں گے: بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ اب فیصلے خان نہیں، ہم کریں گے۔ انہوں ںے کہا کہ اب اس حکومت کو کوئی نہیں بچا سکتا ہے۔

عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کب ہوگا ہم بتائیں گے، بلاول

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس میں واضح طور پر یہ بھی کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں پہلے پنجاب کو بچانا ہے۔

عمران نے اعتماد کا ووٹ لے لیا تو بھی آگے گڑھا اور پیچھے کھائی ہے، مریم نواز

اس موقع پر جب ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ کیا پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پہلے آئے گی؟ تو بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم اتفاق رائے سے فیصلے کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فیصلہ کریں گے کہ کب عدم اعتماد ہو گا؟ اور کہاں ہوگا؟

ہم سب نے مل کر عمران خان کو ہرایا ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اعتماد کا ووٹ مذاق ہے اور حقیقت کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کٹھ پتلی تماشہ نہیں چلے گا۔


متعلقہ خبریں