60 سال سے زائد عمر کے افراد چینی اور روسی ویکسین لگواسکتے ہیں، ڈریپ

جہاز، ٹرین اور میٹرو بس میں سفر کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار

فائل فوٹو


اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک میں دو کورونا ویکسینوں کو 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگانے کی اجازت دے دی ہے۔

بھارت: مقامی سطح پر تیار کردہ کورونا ویکسین 81 فیصد کامیاب قرار

ہم نیوز کے مطابق ڈریپ کی جانب سے جن ویکسینوں کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے ان میں چین کی تیار کردہ ویکسین سائنو فارم اور روس کی تیارکردہ ویکسین اسپوٹنک وی شامل ہیں۔

ڈریپ کی منظوری کے بعد پاکستان کے ایسے تمام شہریوں کو عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگائی جا سکے گی جن کی عمریں 60 سال سے زائد ہیں۔

عوام میں اعتماد کیلیے صدر، وزیراعظم اور پارلیمنٹیرینز ویکسین لگوائیں: رانا تنویر

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں ڈریپ نے ہدایت دی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ویکسین لگنے کے بعد 60 سال سے زائد العمر افراد دو دن تک ویکسینیشن سینٹر ہی میں قیام کریں تاکہ انہیں مانیٹر کیا جا سکے۔


متعلقہ خبریں