صادق سنجرانی کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات

صادق سنجرانی کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست سے کامیاب ہونے والے پی ڈی ایم کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ہے۔

حفیظ شیخ کو ہروانے کا مقصد میرے اوپر عدم اعتماد کی تلوار لٹکانا ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے منصب کے لیے نامزد امیدوار صادق سنجرانی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گیلانی صاحب ہمارے بڑے ہیں، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے ابھی چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ حمایت کی ضرورت پڑی تو یوسف رضا گیلانی کے پاس دوبارہ آ جاؤں گا۔

عمران نے اعتماد کا ووٹ لے لیا تو بھی آگے گڑھا اور پیچھے کھائی ہے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق صادق سنجرانی نے کہا کہ جماعت اسلامی سمیت اتحادی جماعتوں سے رابطہ کروں گا۔

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ صادق سنجرانی وفد کے ساتھ مبارکباد دینے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں۔

ہم سب نے مل کر عمران خان کو ہرایا ہے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کا حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ خفیہ رائے شماری آئین کا حصہ ہے۔


متعلقہ خبریں