عوام میں اعتماد کیلیے صدر، وزیراعظم اور پارلیمنٹیرینز ویکسین لگوائیں: رانا تنویر

لانگ مارچ اور نواز شریف کی واپسی سے قبل حکومت گھر چلی جائے گی، رانا تنویر حسین

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویرنے تجویز پیش کی ہے کہ کورونا ویکسین پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے پہلے صدر، وزیراعظم اور اراکین پارلیمنٹ کو لگائی جائے۔

بھارت: مقامی سطح پر تیار کردہ کورونا ویکسین 81 فیصد کامیاب قرار

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ تجویز اپنی زیر صدارت منعقدہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں دی جس میں کورونا ویکسین کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان کی 10 کروڑ  آبادی کورونا ویکسین کی اہل ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ کورونا ویکسین 18سال سےکم عمر کے لوگوں کو نہیں لگ سکتی ہے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ گزشتہ سال پاکستان کی آبادی میں اینٹی باڈیز کا سروے کروایا گیا تھا تو اس کے نتائج سے معلوم ہوا کہ ملک کی تقریباً 15 فیصد آبادی میں اینٹی باڈیز بن چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسزنے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو دوران بریفنگ بتایا کہ رواں سال 7 کروڑ آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک پونے 3 لاکھ ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسینیشن کرچکے ہیں۔

کورونا: عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ان کا کہنا تھا کہ گاوی نے پاکستان کی 20 فیصد آبادی کے لیے ویکسین دینےکا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو یہ بھی بتایا کہ گاوی کی جانب سے 16 ملین ڈوز جون تک پاکستان کو مل جائیں گی۔

سیکریٹری ہیلتھ سروسز نے بتایا کہ گاوی بھارت میں بننے والی کورونا ویکیسن دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ویکسین خریدنے کی ضرورت بہت کم پڑےگی۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بتایا کہ رواں ماہ ہرصورت عوام کو ویکسین لگانا شروع کردی جائے گی تاہم ان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کتنا عرصہ مؤثر رہتی ہے؟ یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے۔

وزیراعظم کا عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی مساویانہ فراہمی کا مطالبہ

چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر نے تجویز دی کہ ویکسین پر اعتماد کے لیے وزیراعظم پہلےخود میڈیا کے سامنے لگوائیں۔ انہوں ںے کہا کہ عوام کے اعتماد کی بحالی کے لیے پارلیمنٹیرینز کو بھی پہلے ویکسین لگائی جائے۔


متعلقہ خبریں