وزیراعظم کے عائد کردہ الزامات پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب

سیاسی جماعتیں عدلیہ اور افواج پاکستان کیخلاف بات نہیں کریں گی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے الیکشن کمیشن کے خلاف عائد کردہ الزامات پر اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی الیکشن کمیشن پر کڑی تنقید

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اہم اجلاس آج منعقد ہوگا۔ اجلاس میں دیگر اراکین الیکشن کمیشن بھی شرکت کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق ذمہ دار ذرائع کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ طلب کردہ اجلاس میں وزیراعظم کے الیکشن کمیشن سے متعلق الزامات اور بیانات کا جائزہ لیاجائےگا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن وزیراعظم عمران خان کے بیان پر آئینی حدود میں رہتے ہوئے ردعمل جاری کرے گا۔

ہم سب نے مل کر عمران خان کو ہرایا ہے، بلاول بھٹو

وزیراعظم عمران خان نے آج ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں اپوزیشن سمیت الیکشن کمیشن کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بنایا تھا۔


متعلقہ خبریں