آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون ، خطے کی صورتحال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے پاک جرمن اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے پانچویں دور کی تعریف بھی کی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جرمن سفیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ امید ہے کہ باہمی تعلقات دونوں ممالک کے لیے سود مند ثابت ہوں گے۔

آرمی چیف سے قطری بری فوج کے کمانڈر کی ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات کے دوران جرمن سفیر نے خطے میں پاکستان کی امن کی کوششوں کو بھی سراہا۔


متعلقہ خبریں