اسلام آباد:یونیورسٹی کے باہرخونی تصادم، ایک طالبعلم جاں بحق


اسلام آباد: نمل یونیورسٹی کے باہرخونی تصادم ایک طالبعلم جاں بحق پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

تصادم گزشتہ رات ہوا اور اسلام آباد پولیس اطلاع کے باجود موقع پر تاخیر سے پہنچی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تصادم کی وجہ معلوم نہیں ہوئی تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لڑائی میں خنجروں کا استعمال ہوا۔ طلبہ کی دو تنظیمی گروہوں کے درمیان لڑائی جھگڑے میں خنجر لگنے سے طالبعلم عبد الحق جان کی بازی ہار گیا۔

اسپتال میں زخمی طلبہ کا علاج اور نعش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ہے اورگرفتاریوں  کیلئے دو ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔


متعلقہ خبریں